احمد ندیم قاسمی کا افسانہ سفارش
احمد ندیم قاسمی افسانہ سفارش ہمارے سماج کا ایک اور منظر نامہ جو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ غریب آدمی کو اپنا کام نکلوانے کے لیے کسی پہنچ والے آدمی سے سفارش کروانی پڑتی ہے۔ اپنا معمولی سا کام کروانے کے لیے بھی طرح طرح کے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ لوگوں کی منتیں کرنی پڑتی ہیں۔ اسی موضوع پر قاسمی صاحب کا افسانہ سفارش ہے۔ جس میں غریب کوچوان فیکا اپنے باپ کے علاج کے لیے مختلف لوگوں کی منتیں کرتا ہے کہ اپنی سفارش سے میرے باپ کو ہسپتال میں علاج کے لیے جگہ دلوا دو اور کسی طرح ڈاکٹر تک رسائی کا راستہ نکلوا دو۔ موضوع پورے افسانے میں یہی موضوع زیر بحث ہے۔ کہ کیسے فیکا کوچوان اپنے ساتھی کوچوان کے سالے کی سفارش کے زریعے ہسپتال کے برانڈے میں جگہ لینے میں کامیاب ہوتا ہے اور پھر کیسے فیکا بابو جی نامی ایک شخص کے گھر کے چکر کاٹ کاٹ کر اسے یہ سفارش کرنے کی درخواست کرتا ہے کہ کسی طرح ڈاکٹر صاحب سے کہہ کر ایک بار میرے باپ کی خراب آنکھ دیکھنے کی سفارش کر دو۔ فیکا ایک غریب اور عجز و انکساری والا آدمی ہے۔ اس کے ہر عمل میں عاجزی اور ممن...
Comments
Post a Comment
If you want to read an article on a specific topic, let me know. I will write an article on this topic.