مرزا غالب کا تعارف
Ghalib مرزا غالب مرزا غالب کا تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے کوئی بتلائے کہ ہم بتلائے کیا جدید اردو نثر کا بانی غالب ہے غالب کی ابتدائی زندگی دسمبر 1797 کو آگرہ میں چار گھڑی سورج نکلنے سے پہلے ایک بچے نے جنم لیا۔ جس کا نام مرزا اسد اللہ خان غالب رکھا گیا۔ مرزا غالب کے خطوط سے ہی غالب کی زندگی کے بارے میں بہت سی معلومات مل جاتی ہیں۔ غالب کے آباؤ اجداد ت رکمانستا ن کے ر ہنے والے تھے۔ پھر بعد میں ہجرت کر کے محمد شاہ کے دور میں وہ لوگ ہندوستان آئے۔ غالب نے یہ بات خود بھی بتائی ہے کہ ان کے آباؤ اجداد کا پیشہ سپہ گری تھا یعنی کہ وہ فوج میں تھے۔ غالب کے پردادا کا نام ترسم خان تھا۔ ان کے بیٹے کا نام قوقان بیگ تھا اور یہ غالب کے دادا بھی تھے۔ انہوں نے ہی بعد میں آگرہ...