Posts

Showing posts with the label افسانہ احسان اور عالاں

افسانہ احسان اور عالاں

Image
 افسانہ  احسان  اور  عالاں     اگر عورت کے ہمت و حوصلے اور بہادری کی بات کی جائے تو اس کے لیے قاسمی صاحب کے افسانے احسان  کی صبیحہ اور  افسانے عالاں میں موجود نسوانی کردار عالاں کی مثال پیش کی جائے تو چنداں غلط نہ ہو گا۔ جو اپنے اپنے حالات کا اکیلے ہی بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ ہمارے سماج میں ایسی بہت سی لڑکیاں اور خواتین موجود ہیں جو اکیلے اس سماج میں زندگی بسر کر رہی ہوتی ہیں کچھ بہادر اور بے خوف ہوتی ہیں اور کچھ طرح طرح کے خدشات کا شکار ہوتی ہیں ۔ ا   فسانے احسان میں صبیحہ جو اپنے فالج زدہ باپ کا ساتھ ہونے کے باوجود اس سماج سے مختلف خدشات کا شکار ہے کہ اسے اکیلی لڑکی جان کر لوگ اس کے گھر محبت نامے سے لپٹے ہوئے پتھر اس کے گھر کی دہلیز پر پھینکے گے۔ رات کو اگر اسے گھر سے باہر جانا پڑا تو سڑک پر غنڈوں کے ہتھے چڑھ جائے گی۔ لوگ اس پر آوازیں کسیں گے۔ گدھ کی طرح اس کو نوچ کھائیں گے۔  یہ وہ خیالات ہیں جو ایک اکیلی لڑکی کو سوجھتے ہیں اور انہی حالات اور واقعات سے وہ گزرتی بھی ہے۔ اور یہ واقعات اور حالات ایک کھلی حقیقت ہیں صبیحہ جیس...