مرزا غالب کی شاعری
مرزا غالب کی شاعری جدید اردو نثر کا بانی غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں چار گھڑی سورج نکلنے سے پہلے ایک بچے نے جنم لیا۔ جس کا نام مرزا اسد اللہ خان غالب رکھا گیا۔ پروفیسر رشید احمد صدیقی جو بہت بڑے مزاح نگار نثر نگار انشاء پرداز اور خاکہ نگار ہیں وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ ملک مغلیہ سلطنت نے ہندوستان کو کیا دیا تو میں کہوں گا تین چیزیں تاج محل، اردو اور غالب۔ مرزا غالب مغلوں کی ہزار سالہ تہذیب کا ترجمان تھے۔ غالب نے اردو شاعری اور نثر کو وقار دیا۔ اسے با مسرت بنایا اور آفاق گیر بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ جدید اردو نثر کے بانی مرزا غالب ہیں۔ مرزا غالب اپنی زندگی میں ہمیشہ نا آسودہ رہے کیونکہ جس پائے کے وہ شاعر تھے انہیں اس درجے کی شہرت نہیں ملی۔ غالب کو ان کی زندگی میں نہیں بلکہ ان کے مرنے کے بعد زیادہ شہرت ملی۔ مولانا الطاف حسین حالی جو غالب کے شاگرد تھے۔ انہوں نے اپنے استاد یعنی مرزا غالب کے یاد میں ایک کتاب لکھی۔ جسے سب یادگار غالب کے نام سے جانتے ہیں۔ اگر الطاف حسین حالی یہ کتاب نہ لکھتے تو شاید اج غالب کا نام نہ ہوتا۔ اگر غالب دوبارہ زندہ ...