Posts

Showing posts with the label افسانہ سلطان کا سماجی مطالعہ

افسانہ سلطان کا سماجی مطالعہ

Image
افسانہ سلطان کا سماجی مطالعہ ہمارے سماج میں مختلف جگہوں، سڑکوں، گلی محلوں، بازاروں، بس اڈوں، دکانوں اور کالج یونیورسٹیوں وغیرہ  پر  روز مرہ زندگی کے دوران بھیکاری دیکھنے میں ملتے ہیں۔ کچھ پیشہ ور ہوتے ہیں۔ کچھ جسمانی معذوری کی وجہ سے بھیک مانگ کر گزارا کرتے ہیں۔ ہر کسی کی کوئی نہ کوئی کہانی یا بھیک مانگنے کی وجہ ضرور ہوتی ہے۔ مگر بھکاریوں کا وجود ہماری روز مرہ زندگی سے ضرور گزرتا ہے۔ کچھ لوگ انہیں حقارت سے دھتکار دیتے ہیں۔ کچھ لعن طعن کرتے  ہوئے  یا کان لپیٹ کر گزر جاتے ہیں اور کچھ حاتم طائی کی سخاوت پر لات مارتے ہوئے فراخ دلی سے روپے دو روپے کا سکہ ان کے کشکول میں ڈال جاتے ہیں۔  ایسے میں بھیکاریوں کی مختلف شکلیں اور عمریں بھی ہمارے سامنے آتی ہیں۔ کچھ بیساکھی کا سہارا لیتے ہوئے ٹانگوں سے معذور نظر آتے ہیں تو کچھ آنکھوں کی روشنی سے محروم اندھیر زندگی گزارتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔ ایسے میں لاٹھی کا سہارا لیتے ہوئے بوڑھے بھیکاری بھی نظر آتے ہیں اور کھیل کود اور سکول جانے کی عمر کے کم سن بچے بھی نظر آتے ہیں۔ کوئی اللّٰہ کے نام پر مانگنے والا نظر آتا ہے تو کوئی لمبی...