Posts

Showing posts with the label افسانہ لارنس آف تھیلیبیا کا سماجی مطالعہ

افسانہ لارنس آف تھیلیبیا کا سماجی مطالعہ

Image
افسانہ لارنس آف تھیلیبیا ہمارے  سماج کے دیہی علاقوں میں جاگیردارانہ نظام خاصی مضبوطی کے ساتھ اپنی جڑیں گاڑھے بیٹھا ہے۔ یہ منظر ہر دیہی علاقے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں کا کوئی ایک چوہدری ، ملک یا وڈیرا جیسا شخص ضرور ہوتا ہے جو گاؤں اور اس میں رہنے والوں کو اپنی جاگیر اور خود کو ان کا حاکم سمجھتا ہے۔ آئے روز کئی غریب لوگ ان کے ظلم اور نا انصافیوں کی بھینٹ چڑھتے رہتے ہیں۔ جاگیردارانہ نظام میں استحصال کی ایک شکل  قاسمی صاحب کے افسانے لارنس آف تھلیبیا میں دیکھی جا سکتی ہے۔   موضوع ا فسانے کا عنوان ہی کافی حد تک اپنے اندر افسانے کے موضوع کو سمو لیتا ہے۔ لارنس دراصل ملک  خدا  بخش  کے باز کا نام  ہے جو لالیوں کا شکار بہت شوق اور سفاکیت سے کرتا ہے۔ اس پس منظر کے پیچھے ملک خدا بخش کی اپنی ذات ہے جو  معصوم لڑکیوں کو اپنی درندگی کی بھینٹ چڑھاتا ہے۔ قاسمی صاحب نے بڑی عمدگی سے اس حیوانی فعل کو باز کا لالیوں کا شکار  کر نے سے تشبیہ دے کر واضح کیا ہے۔ اور اس منظر نامے کو افسانے میں پیش کیا ہے اقتباس افسانے کا آغاز جس منظر سے ہوتا ہے اس میں مختلف نچل...