Posts

Showing posts with the label طنز و مزاح کی تعریف اور روایت اردو ادب میں طنز و مزاح طنز و مزاح کا فن طنز و مزاح کی اقسام

طنز و مزاح

 اردو ادب میں طنز و مزاح سے کیا مراد ہے  زندگی زندہ دلی کا نام ہے  مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں کہا جاتا ہے کہ انسان اور حیوان میں سب سے بڑا فرق ہنسی کا ہے۔ انسان ہنس سکتا ہے لیکن حیوان نہیں ہنستا۔ طنز و مزاح انسان کو سنجیدگی سے بچاتا ہے۔ طنز و مزاح کا مقصد معاشرے کو مستحکم بنیاد دینا ہے۔ جس معاشرے میں طنز و مزاح کا سلسلہ ہوگا۔ وہ معاشرہ زیادہ باشعور ہوگا اور وہ معاشرہ تندرست ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی ہوگا۔ طنز و مزاح کی تعریف یہ ہے   ارسطو کے مطابق ہنسی سے مراد ہے کہ ہنسی کسی ایسی کمی یا بد صورتوں کو دیکھ کر معرض وجود میں آتی ہے جو درد انگیز نہ ہو۔ جرمن فلاسفر کانٹ کے مطابق ہنسی اس وقت نمودار ہوتی ہے جب کوئی چیز ہوتے ہوتے رہ جائے اور ہماری توقعات اچانک ایک بلبلے کی طرح پھٹ کر ختم ہو جائیں۔ شوپن ہاور لکھتے ہیں کہ ہنسی تخیل اور حقیقت کے مابین نہ ہمواری کے وجود کو اچانک محسوس کر لینے سے جنم لیتی ہے۔ سٹیفن کے مطابق مزاح کیا ہے؟ یہ زندگی کی ناہمواری کے اس ہمدردانہ شعور کا نام ہے جس کا فن کارانہ اظہار ہو جائے۔ طنز اور مزاح دو مختلف چیزیں ہیں۔ مزاح کو انگریزی ...