احمد ندیم قاسمی کا افسانہ احسان کا سماجی مطالعہ
احمد ندیم قاسمی افسانہ احسان کا سماجی مطالعہ سماجی نظام ہمارے سماج میں ایسی بہت سی عورتیں اور لڑکیاں دیکھی جا سکتی ہیں جو اکیلی اس سماج کے لوگوں اور ندگی کے حالات کا مقابلہ کر رہی ہوتی ہیں۔ جو وقت اور عمر سے زیادہ سمجھدار اور حوصلہ مند ہوتی ہیں۔ سماج کے لوگ ایسی عورتوں اور لڑکیوں کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں۔ کچھ اپنی ہوس کا نشانہ بنانے پر تلے رہتے ہیں تو کوئی ہمدردی کی صورت میں اپنا مفاد نکالنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ایسے میں قاسمی صاحب صبیحہ کی شکل میں اس سماج کے لوگوں اور زندگی کے حالات سے لڑتی ہوئی لڑکی کو اپنے افسانے احسان میں سامنے لاتے ہیں۔ جہاں وہ صبیحہ کی زندگی کا منظر نامہ پیش کرتے ہوئے اس کے حالات کو بیان کرتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنے فالج زدہ باپ کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے اس سماج سے مختلف قسم کے خوف اور خدشات کا شکار ہے ۔ موضوع سماجی حوالے سے یہ موضوع اور منظر نامہ ایک عام سا نظر آتا ہے مگر حقیقتاً خاصا اہمیت کا حامل ہے ۔ سماج کے کچھ لوگ ایسی لڑکیوں کے کردار کو شک بھری نظروں سے دیکھتے ہیں اور کچھ کسی نہ کسی طرح ان سے اپنی ہوس پوری کرنے کے چ...