Short stories of Ahmad Nadeem Qasmi

قاسمی صاحب کے افسانوں میں مردوں کے سماجی کردار خاصے جاندار ہیں۔ نسوانی کرداروں کی طرح مردانہ کرداروں کے بھی ہر رنگ نظر آتے ہیں۔  کہیں سخت اور جابر مرد کا روپ نظر آتا ہے تو کہیں شجاعت اور قربانی  کا پیکر نظر آتا ہے۔ قاسمی صاحب نے بڑی عمدگی نے سے مرد کے سماجی کرداروں اور انکی نفسیات کو بیان کیا ہے

افشاں ملک اپنی کتاب افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی :آثار وافکار میں لکھتی ہیں:

احمد ندیم قاسمی کی افسانہ نگار کی حیثیت سے یہ خوبی ہے کہ وہ اپنے کرداروں کی ذہنی حالت اور نفسیات پر ہی گہری نظر نہیں رکھتے بلکہ ان کی حرکات و سکنات کا بھی معروضی ڈھنگ سے مطالعہ کرتے ہیں جو مخصوص حالات میں ان کے کردار اپناتے ہیں۔

افسانہ "بین"کے مردانہ کردار حضرت شاہ کی بات کی جائے تو دین اور شرافت کی آڑ میں ایک ایسا حیوان سامنے آتا جو مذہب کا چولہ پہن کر  معصوم لڑکیوں کو اپنی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھاتا ہے۔ جعل ساز پیر ہمارے سماج وہ بھیانک روپ ہیں جو بڑی بےدردی سے ہماری بیٹیوں اور بہنوں کے دامن کو سیاہ کر رہے ہیں۔ قاسمی صاحب نے حضرت شاہ کی شکل میں انہی مردوں کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی ہے۔افشاں ملک اپنی کتاب افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی :آثار وافکار میں لکھتی ہیں کہ

احمد ندیم قاسمی نے اس افسانے کے حوالے سے پیری فقیری کو ایک پیشے کے طور پر اپنانے اور اس کے پرزے میں معاصیانہ کرتوتوں کو چھپانے نیز درویشانہ خرفہ پوشی کی تہہ میں اپنی نفس پرستانہ خواہشات کی آوری کرنے والوں کے گھناؤنے چہروں سے نقاب اٹھائی ہے۔

 


Comments

Popular Posts

احمد ندیم قاسمی کا افسانہ سفارش

مشتاق احمد یوسفی کی مزاح نگاری

آپ بیتی کی تعریف

قدرت اللہ شہاب

اردو ڈراما تاریخ و تنقید/ اردو ڈراما کے اجزائے ترکیبی

طنز و مزاح

افسانہ الحمد اللّٰہ کا سماجی مطالعہ

مرزا غالب کا تعارف

افسانہ لارنس آف تھیلیبیا کا سماجی مطالعہ

افسانہ جوتا کا سماجی مطالعہ