Featured Post

noon meem rashid poetry

Image
ن م راشد  ابتدائی زندگی  نذر محمد راشد  نذر محمد راشد 1910ء میں ضلع گجرانوالہ کے قصبے علی پور چٹھہ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ ن م راشد شاعری میں فارسی کا اثر بہت ہے۔ راشد نے شروع میں فارسی آمیزیت سے کام لیا یعنی ان کی شاعری میں فارسی کا رنگ نمایاں ہے۔ ان کے دادا فارسی شاعر تھے یہی وجہ ہے کہ ان کی شاعری میں بھی فارسی کا رنگ نظر آتا ہے۔ خاکسار تحریک سے جڑے رہے یہ تحریک آزادی کی تحریکوں میں سے ایک تحریک تھی۔ عنایت اللہ مشرقی نے اس کی بنیاد رکھی تھی مگر فکری اختلاف کی بنیاد پر بعد میں تحریک چھوڑ دی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان سے جڑے رہے۔ فوج کے لیے بھی خدمات پیش کی اسی وجہ سے مختلف ممالک کا دورہ بھی کیا۔ سب سے زیادہ ایران میں رہے۔ نیویارک میں بھی رہے۔ یو این او کے بھی ملازم رہے۔   شاعری کے مجموعے   ماورا 1941 میں شائع ہوئی  ایران میں اجنبی 1955 میں شائع ہوئی  لا انسان 1969 میں شائع ہوئی  گمان کا ممکن وفات کے بعد 1976 میں شائع ہوئی  راشد نے شاعری کے ساتھ ساتھ نثر بھی لکھی۔ ناول اور مضامین کے ترجمے بھی کیے۔  ماورا راشد کی کتاب ماورا جدید اردو شاعری

افسانہ لارنس آف تھلیبیا

قاسمی صاحب افسانہ لارنس آف تھلیبیا میں بھی مرد کا کچھ اسی طرح کا روپ دیکھاتے ہیں۔ ملک خدا بخش جیسے بہت سے مرد آئے روز غریب مزاروں کی بہن بیٹیوں کو اپنی درندگی کی بھینٹ چڑھاتے رہتے ہیں رنگی جیسی بہت سی لڑکیاں ان کی حیوانیت کا شکار ہوتی رہتی ہیں۔ اسی افسانے کے آغاز میں خدا بخش کے باپ کا کردار بھی ابھرتا ہے جو بڑی بےدردی سے مسکین نامی ایک غریب لڑکے کو اس وقت تک پیٹتا رہتا ہے جب تک کہ اس کے ہاتھ تھک نہیں جاتے ہیں۔ مسکین جو پانچ وقت کا نمازی اور مؤذن ہے۔ اس کا کردار بڑا بھولا بھالا اور شریف سا ہے۔ کافی بری طرح سے مار کھانے کے باوجود بھی مسکین اذان پڑھتے ہوئے کھڑا ہو جاتا ہے۔ جو اس کے صبر و تحمل کو واضح کرتے ہوئے مرد کے ایک مثبت رخ کو ثابت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سماج کے ان بے بس غریب لوگوں کی نمائندگی بھی کرتا ہے جو بے بسی اور لاچارگی سے استحصال کرنے والوں کے ہاتھوں پستے رہتے ہیں۔ جاگیردارانہ نظام پر چوٹ کرتے ہوئے قاسمی صاحب رنگی اور مسکین کے کردار کے ذریعے غریب آدمی کو پامال ہوتے ہوئے دیکھاتے ہیں۔



 

Comments

Popular Posts

مشتاق احمد یوسفی کی مزاح نگاری

احمد ندیم قاسمی کا افسانہ سفارش

قدرت اللہ شہاب

طنز و مزاح

اردو ڈراما تاریخ و تنقید/ اردو ڈراما کے اجزائے ترکیبی

آپ بیتی کی تعریف

افسانہ الحمد اللّٰہ کا سماجی مطالعہ

افسانہ لارنس آف تھیلیبیا کا سماجی مطالعہ

مرزا غالب کا تعارف

افسانہ جوتا کا سماجی مطالعہ